پی پی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر کے جواں سال بیٹے کا انتقال، صدر مملکت کا اظہار تعزیت
صدر مملکت کا اظہار تعزیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سال فرزند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دعائیں اور دعائوں کی درخواست
ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحوم علی حیدر کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔ صدرِ مملکت نے سوگوار خاندان کے صبرِ جمیل کے لیے بھی دعا کی۔








