راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث 3 خواتین جاں بحق
حیران کن واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لیکیج کے باعث فلیٹ میں گیس بھرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو 1122 کے مطابق ایک کی حالت شدید تشویشناک ہے۔ بے ہوش خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اموات بظاہر فلیٹ میں گیس بھرنے سے ہوئیں، تاہم حتمی صورتحال فرانزک ماہرین اور پولیس رپورٹ میں ہی واضح ہوگی۔
متاثرہ خواتین کی تفصیلات
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 45 سالہ خورشید فاطمہ، 60 سالہ زینت مزمل، اور 70 سالہ زیبا مزمل شامل ہیں۔ اس کے ساتھ 23 سالہ نور فاطمہ کی حالت شدید تشویشناک ہے۔








