صدر مملکت بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے
صدر مملکت آصف زرداری کا بحرین کا دورہ
منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری بحرین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ مکمل، اسلام آباد روانہ
استقبال کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے مقابلے میں نئی انٹری نے پاکستانی آٹو سیکٹر کی تازہ دم کر دیا
ملاقاتیں متوقع
صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔
اقتصادی ترقی پر خطاب
صدر زرداری منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے.








