خیبرپختونخوا حکومت کا عمران خان، آصف زرداری، نواز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

پشاور کی نیلامی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان جو کبھی ساری دنیا پر حکومت کرتے تھے، اپنی کمزوریوں، سازشوں اور غفلتوں کی وجہ سے علم و عمل کے قافلے سے بچھڑ کر اب بہت پیچھے رہ گئے

نیلامی کی تفصیلات

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے کہا کہ سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل فینسی اور یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں امیگریشن اور ویزا پالیسی: کملا ہیریس یا ٹرمپ، پاکستانیوں کے خدشات اور امیدیں کیا ہیں؟

بولی کا آغاز

فخر جہاں کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا جب کہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی ملک میں جعلی عدالت کا انکشاف، 5 سال تک جعلی جج، وکیل اور اردلی متحرک رہے لیکن بھانڈا کیسے پھوٹا؟ جانئے

نئی آمدیں

ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی میں شامل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان

شہریوں کی دلچسپی

صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیلامی کے عمل میں گاڑی مالکان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں نے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی

درخواستوں کی معلومات

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جب کہ نیلامی میں شرکت کے لیے شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

آخری تاریخ

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...