بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
مغرب سے بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے والا ہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کی تقاریر اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں رکاوٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریکارڈ منگوا لیا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر شدید سردی اور دھند ہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بادلوں اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا :عظمیٰ بخاری
بارش کی متوقع جگہیں
بارش برسانے والا سسٹم لاہور پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل کب شروع ہوگی؟ انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔ حتمی تاریخ سامنے آگئی
لاہور کا موسم
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کی پیشگوئی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔








