پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی، سید نور
سید نور کا انٹرویو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سال بعد امریکی اور شامی صدور کا مصافحہ، احمد الشرع کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
فلم فیسٹول کا آغاز
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم ایںڈ براڈکاسٹنگ کے زیر اہتمام دو روزہ فلم فیسٹول کا آغاز ہوا۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے دو روزہ فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: والدین کی طرف سے بچے کے دل و ذہن میں راسخ کیے گئے ندامت کے احساسات بڑے ہونے پر ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید پختہ ہوئے ہوتے ہیں
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
افتتاحی تقریب میں معروف ہدایت کار سید نور، چیئر پرسن شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، معروف رائٹر آمنہ مفتی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے، ’’بینک آف بلوچستان‘‘ کے قیام کی اصولی منظوری دیدی
نئے دور کا آغاز
اس موقع پر سید نور نے کہا کہ پرانا دور ختم ہوچکا ہے، اب نئے دور کا آغاز ہونا ہے جو یہ نئی نسل کرے گی۔ ان بچوں کو فلم انڈسٹری کے بارے میں پتا ہونا لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
فلموں کے موضوعات
انہوں نے کہا کہ فلم مکمل جھوٹ پرمبنی ہوتی ہے۔ بیرون ممالک میں زومبیز اور دیگر موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔ طلبہ کو میں تمام تر سامان دینے کے لیے تیار ہوں، یہ فلمیں خود بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورکرز ہار گئے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں کے لیے بولیاں لگائی گئیں، عظمیٰ بخاری
فلم کی تکنیکیات
ہدایتکار سید نور نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے مختلف لینز کا استعمال لازم ہے۔
فلم انڈسٹری کے مستقبل کے بارے میں خیالات
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کوئی فلم کی طرف نہیں آیا، سب ٹی وی کی طرف گئے۔ کہا کہ آئندہ سال نمبر ون فلم کو میں 2 لاکھ روپے دوں گا۔








