مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ جنگی اقدام کے مترادف ہے، ظہران ممدانی
گورنر کا تنقید پر جواب
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اداروں کے خلاف بیانات دے کر ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔ مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں۔
موٹر وے کا مطالبہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ کو تنقید کے بجائے وفاق سے سندھ کے لیے موٹر وے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ تحریک انصاف نے کوریج کے لیے انتشار پھیلایا۔








