ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں، رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں برفباری، معمولات زندگی متاثر
ماسکو میں ریکارڈ برفباری
روس مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے دارالحکومت میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: درخت پر شکار کیا گیا ریچھ اوپر گرنے سے شکاری کی موت ہوگئی
شدید سردی کی لپیٹ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ان دنوں ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی فٹ برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کے زمانے میں چھانگا مانگاکا مصنوعی جنگل اور سیاحوں کے لیے ریل گاڑی
146 سالہ ریکارڈ
’’جیو نیوز‘‘ نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو میں رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری ہوئی اور ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔ شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر معمولات زندگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
درجہ حرارت کی صورت حال
ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔








