معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک طیاروں کے حصول کیلئے بات کر رہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار، فریقین سے تحمل کی اپیل
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کیساتھ ایم او یو پر سائن ہوا ہے، معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی کے جنسی درندے۔۔۔قسط نمبر -1
دہشتگردی کے خاتمے کا عزم
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ تیمور ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد
معاشی ترقی اور استحکام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی۔ معاشی استحکام ہم لے آئے، اب ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔
نئے تعلیمی منصوبے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سات دانش سکول بنائے جا رہے ہیں۔








