امریکہ کو حملے سے باز رکھیں، آپ کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو وہاں موجود امریکی اڈے ہدف ہونگے، ایران کی قطر اور متحدہ عرب امارات کو وارننگ
ایران کی امریکی اتحادیوں کو تنبیہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ جس ملک سے ہم پر حملہ کرے گا، وہاں موجود امریکی اڈے ہمارے ہدف ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم سے گفتگو، ایران اسرائیل کشیدگی پر بات چیت
ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو مشورہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران کی جانب سے ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو حملے سے باز رکھیں۔ اگر ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو وہاں موجود امریکی اڈے ایران کے ہدف ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں آؤٹ ڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کی کِٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی، کھلاڑیوں اور سپانسرز کی شرکت
ایرانی ایرو اسپیس فورس کا بیان
ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائلوں کا ذخیرہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے، اور ہمیں کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت حاصل ہے۔
امریکہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر
صورتحال کے پیش نظر، امریکہ نے قطر میں قائم امریکی ایئربیس سے غیر ضروری عملے کو آج شام تک بیس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ العدید بیس میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔








