پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹر ویز پر ٹریفک بند
پنجاب میں دھند کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر ویز پر ٹریفک بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 2024 میں کتنے سولر پینلز درآمد کیئے؟ حیران کن انکشاف
موٹروے کی بندش
سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹروے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال، ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ، موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم 5-ملتان سے ظاہر پیر، اور ملتان سے سکھر تک دھند کے باعث بند کردی گئیں۔
اِسی طرح موٹروے ایم -5 ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز بند کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تین دریاؤں میں سیلابی صورتحال، پانی لاہور میں داخل، اموات کی تعداد 20 ہو گئی
عوام کی حفاظت
ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔
ڈرائیور حضرات کے لیے ہدایات
موٹر ویز سینٹرل ریجن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس لازمی استعمال کرنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، تیز رفتاری نہ کرنے اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔








