چاہتا ہوں کہ ہر پولیس افسر کی تنخواہ بہتر ہو، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، چاہتا ہوں کہ ہر افسر کی تنخواہ بہتر ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن لڑنا جانتے ہیں :ناصر حسین شاہ
نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
روزنامہ جنگ کے مطابق محسن نقوی نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا، انہوں نے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرور شاہدہ ٹرسٹ کے ایمبیسیڈر حفیظ اللہ خان نیازی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، کارڈیک سنٹر کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
زیرِ تربیت اے ایس پیز کے لیے خصوصی اقدامات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیرِ تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تربیت اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دیے جائیں گے، موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا، زیرِ تربیت اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک سے فرار علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی مانسہرہ میں پناہ، ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے
جدید تربیتی ماڈیولز کا تعارف
انہوں نے کہا کہ اے ایس پیز کی ٹریننگ میں مزید جدید تقاضوں کے مطابق تربیتی ماڈیولز لائیں گے، افسران کی پیشہ ورانہ قابلیت اور عملی مہارت بڑھانے کے لیے اقدامات یقینی بنائیں گے۔
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا کردار
محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افسران کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، افسران کی پروموشن کے مسائل حل کیے جائیں گے۔








