لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کے ریٹس میں 700 روپے کا اضافہ

گندم کے ریٹس میں اضافہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت صوبہ پنجاب بھر میں گندم کے ریٹس میں 700 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ ورلڈ ایونٹس دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن “عید الاتحاد” کا انعقاد, سینکڑوں افراد کی شرکت

قیمتوں میں تبدیلی

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق دس روز کے دوران فی من گندم کی قیمت 3,700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے ہو گئی ہے۔ راولپنڈی میں یہ ریٹ فی من 4,800 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں گندم کا ریٹ فی من 4,450 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ اور گجرات میں ریٹ 4,500 روپے جبکہ ملتان میں 4,450 روپے اور بہاولپور اور ڈی جی خان میں 4,400 روپے تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد میں بھی گندم کا فی من ریٹ 4,400 روپے تک پہنچ گیا ہے。

آٹے کی دستیابی

لاہور کے متعدد علاقوں میں دس اور بیس کلو کے سستے آٹے کے تھیلے نایاب ہوگئے ہیں، تاہم ڈی ڈی فوڈ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ آٹے کی کوئی قلت نہیں اور مارکیٹ میں کافی مقدار موجود ہے۔

محکمہ کے مطابق 10 اور 20 کلو کے تھیلے دکانوں پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا پہلے 1,500 روپے میں دستیاب تھا جو اب 1,750 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ مرکزی چیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم مہنگی ہونے کی وجہ قلت کو قرار دیا ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...