ڈاکٹر خرم شہزاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کے کنوینئر مقرر

منہاج یونیورسٹی لاہور کی نئی ذمہ داری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج یونیورسٹی لاہور کے رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کے سال 2025ء اور 2026ء کے لیے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں جس کا باضابط نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک سیکٹر کے ناکارہ جنریشن پلانٹس کی نیلامی کا منصوبہ شدید مشکلات کا شکار

تعلیمی اداروں اور کاروباری برادری کی تعاون

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے انہیں یہ ذمہ داری دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ماہر تعلیم ڈاکٹر خرم شہزاد اعلیٰ تعلیمی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان بامقصد مکالمہ کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں معاونت کریں گے تاکہ چیمبر آف کامرس ایسی پالیسیاں ترتیب دے سکے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے کاروبار اور ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا سکیں اور انہیں عملی مہارت مہیا کی جا سکے۔

ڈاکٹر خرم شہزاد کا فیصلہ

ڈاکٹر خرم شہزاد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر تعلیمی شعبے اور صنعتی شعبے کے درمیان ایک فعال تعلق قائم کیا جائے گا تاکہ ہماری نوجوان نسل ایک بزنس مین کے طور پر وطن عزیز میں معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...