ویوز کے لیے فیک نیوز دینے والے جرم کا مرتکب ہوگا، پنجاب پولیس کا دو ٹوک اعلان

پنجاب پولیس کا انتباہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والے صارفین کیلئے انتباہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف

فیک نیوز کی قانونی حیثیت

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فرد یا ادارے کی کردار کشی غلط، قابل دست اندازی جرم ہے۔ فیک نیوز، اے آئی میمز اور ویڈیوز کو اپنی ویور شپ بڑھانے کیلئے استعمال کرنے والا جرم کا مرتکب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پردے کا سخت مخالف ہوں، اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ نامناسب رویے کو قبول کیا جائے، جاوید اختر

آزادی اظہار رائے اور اس کی حدود

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط، جھوٹی خبر، مواد ری ٹویٹ، فاروڈ یا تشہیر کرنا فیک نیوز پھیلانے کے زمرے میں آتا ہے۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے دیتا ہے، لیکن یہ آزادی بنیادی حقوق کی حدود میں ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: سارک کو مزید فعال بنانا ہوگا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ڈھاکہ میں عشائیہ سے خطاب، کاروباری شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو

قانونی کارروائی کی ممکنہ صورتیں

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئین عدلیہ، ریاست، ملکی سلامتی، سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، کردار کشی کی اجازت نہیں دیتا۔ من گھڑت، غیر مصدقہ، جھوٹی خبروں، مواد کی تشہیر پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔

شہریوں کیلئے ہدایت

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری فیک نیوز، پوسٹ، اے آئی میمز، ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے اجتناب کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...