بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔
وفاقی حکومت کی نئی ترامیم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں بڑی ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ان ترامیم کے بعد اب پرسنل بیگج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت گر گئی
درآمدی سکیمیں
بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم اور گفٹ سکیم کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی۔ وزارت تجارت نے ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے سبب نئی ترمیم شدہ پالیسی آج ہی نافذ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار ٹینس چیمپئن شپ: کوالیفائرز کی شاندار کارکردگی کے بعد مین ڈرا مکمل
نئی قانونی تبدیلیاں
اب امپورٹ کی جانے والی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی۔ قانون میں ترمیم کر کے گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقرر مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی درآمد کی مدت 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم سیفٹی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم قرار دے دیا گیا ہے.
ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم
ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے امپورٹ کی جا سکیں گی جہاں رہائش پاکستان منتقل کرنے والا سمندر پار پاکستانی مقیم ہوگا.








