نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا
نیشنل سیونگز کی نئی قرعہ اندازی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاک چین کے لیے اہم پیش رفت، پاکستان 21 بلین ڈالر کی کرپٹو مارکیٹ کو قانونی فریم ورک میں لانے کے لیے تیار
قرعہ اندازی نمبر 105
مرکز قومی بچت نے باضابطہ طور پر 750 روپے کے پرائز بانڈز قرعہ اندازی نمبر 105 کے نتائج جاری کیے جو 15 جنوری 2026 کو پشاور میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک
انعامات کی تفصیلات
پہلا انعام 15 لاکھ روپے بانڈ نمبر 809258 کو ملا، جبکہ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے فی کس تین خوش نصیب افراد کے حصے میں آیا جو بانڈ نمبرز 488890، 748328 اور 746418 کے حامل ہیں۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں افراد نے 9,300 روپے کا تیسرا انعام جیتا۔ حکام نے کہا کہ قرعہ اندازی سخت نگرانی اور شفاف طریقے سے منعقد کی گئی۔
انعام کی وصولی
اس طرح آج ساڑھے سات سو روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے درج بالا افراد مالا مال ہو گئے ہیں۔ انعام جیتنے والے افراد مقررہ مدت کے اندر مجاز برانچز سے معیاری تصدیقی عمل کے تحت اپنی انعامی رقم وصول کر لیں۔








