مُعروف سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کیوں چھوڑا؟ جذباتی ویڈیو بیان وائرل

عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان سے علیحدگی پر گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ معروف سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان سے علیحدگی پر پہلی مرتبہ تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کئی تلخ حقائق بیان کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل کشیدگی: چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں

زندگی کا کٹھن مرحلہ

انہوں نے اس فیصلے کو اپنی زندگی کا نہایت کٹھن اور دردناک مرحلہ قرار دیا اور کہا کہ جس ادارے کو وہ برسوں تک اپنا پیشہ ورانہ گھر اور پہلی محبت سمجھتی رہیں، وہی ادارہ وقت کے ساتھ ان کے لیے بے حس دیواروں میں بدل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

سخت حالات میں فیصلہ کرنا

سوشل میڈیا پر جاری ایک طویل ویڈیو میں عشرت فاطمہ جذباتی انداز میں کہتی ہیں کہ جب کوئی شخص پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ اپنا کام انجام دے رہا ہو، مگر اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی جائیں، اسے مسلسل نظرانداز کیا جائے اور یہ احساس دلایا جائے کہ اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی، تو ایسے حالات میں فیصلہ کرنا انتہائی اذیت ناک ہو جاتا ہے۔ جب آپ کسی کا مقابلہ کام سے نہیں کر سکتے تو پھر منفی ہتھکنڈے اختیار کیے جاتے ہیں۔ انسان سے اس کی زندگی، اس کی سانسیں اور وہ جگہ چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے جہاں بیٹھ کر وہ اپنا کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس کا 18نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

امیدوں کا خاتمہ

عشرت فاطمہ نے بتایا کہ وہ طویل عرصے تک اس امید پر صبر کرتی رہیں کہ حالات بدلیں گے، انہیں میرٹ کی بنیاد پر کام کرنے کا موقع ملے گا اور بطور ایک سینئر اور ’’لیجنڈ‘‘ براڈکاسٹر انہیں وہ عزت اور مقام دیا جائے گا جس کی وہ حقدار ہیں، مگر یہ امید پوری نہ ہو سکی۔ انہیں بار بار بالواسطہ طور پر یہ پیغام دیا جاتا رہا کہ اب ادارے کو ان کی خدمات درکار نہیں، جس کے بعد انہوں نے انتہائی بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے کے بعد پیش آنے والے واقعات نے ان کے اس فیصلے کو مزید درست ثابت کر دیا۔

پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف

بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ آج بھی ان کی آواز، سانس، تلفظ اور پیشہ ورانہ صلاحیت مکمل طور پر درست ہے، وہ وقت کی پابند ہیں اور اپنے کام سے بے حد محبت کرتی ہیں، مگر اس سب کے باوجود وہ آج گھر بیٹھی ہیں اور کسی بھی ادارے میں پیشہ ورانہ طور پر متحرک نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...