پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں ہونے والی سیریز کے میچز کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کی میچز کے اوقات میں تبدیلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ذہنی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ سے ان کیلئے بحالی پروگرام شروع کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے : فواد چوہدری
میچز کے نئے اوقات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ میچز کے اوقات تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، موسمی شدت کی وجہ سے میچز کے اوقات تبدیل کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔ پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے ہونا تھا اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سجناں چودھری کو غیر اخلاقی ڈانس پرفارمنس پر نوٹس جاری
سیریز کی تفصیلات
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔
اہمیت
یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔








