مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی کھل کر بول پڑے
شاہ محمود قریشی کا بیان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کھل کر واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی ممالک کی افواج کو ’’دہشتگرد گروہ‘‘ قرار دے دیا
مذاکرات کا اختیار
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا ہے، وہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔ گفتگو سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
فواد چوہدری کے ساتھ تعلقات
’’جیو نیوز‘‘ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور میں ایک پارٹی میں رہے ہیں، میں ہسپتال میں تھا تو وہ عیادت کے لیے آگئے، اب گھر آئے مہمان کو کیا کہوں کہ کیوں ملنے آئے ہو؟
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے وکلاء کو کروڑ وں روپے ادائیگی کا انکشاف
افغانستان سے تعلقات اور تحفظات
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی بہت مدد کی ہے، ہمارا افغانستان سے جائز مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔ ہم امن چاہتے ہیں اور افغانستان کو دہشتگردی کے خلاف ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔
بھارت کے ساتھ صورتحال
ایران کے بارڈر پر فی الحال صورتحال کنٹرول میں ہے، ہم نے بھارت کو جنگ میں ہرایا، اللّٰہ نے ہمیں عزت دی، ابھی تک بھارت سے خطرہ ٹلا نہیں ہے۔








