1 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی قرار دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جلالپور پیر والا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، خواتین کو دلاسہ دیا، بچوں سے اظہار شفقت، ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا
مذاکرات کا ماحول نہیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند مہینے پہلے نہیں جانتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں اور کسی کو انہیں راستے سے ہٹانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مائیکل سیلر کو سٹریٹجک کرپٹو ایڈوائزر مقرر کردیا
پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ
انہوں نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے کیونکہ تفتیش کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی۔ وہ اس رپورٹ اور تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کی برطرف کردہ امریکی جنرل جو چین پر جوہری حملے کی دھمکی دے چکے تھے
مذاکرات کے اصول
ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آ رہا۔ جن لوگوں کو اصولوں پر بات کرنی ہے، وہ ہم سے بات کریں۔ انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر گفتگو ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورت حال کے باعث سیالکوٹ ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا
پی ٹی آئی کے موقف کی وضاحت
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر بات کرنی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے۔ وہ کسی آسائش کے لیے چور دروازے کے لیے بات نہیں کرینگے اور انہیں مقدمہ عوام کے سامنے رکھنا ہوگا۔ پہلے بھی حکومت کے پاس بیٹھے تھے، بسکٹ چائے پی اور کچھ نہیں ہوا، ملاقات کے لیے بھی وہ کہتے ہیں کہ ہم پوچھ کر بتائیں گے۔
پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری کا ثبوت
واضح رہے کہ پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی تھی。








