آٹھ مقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی
آزاد کشمیر میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی
آٹھ مقام(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں دوبارہ شکست پر مریم نفیس نے محسن نقوی سے کیا درخواست کی؟ ٹوئٹ وائرل
واقعہ کی تفصیلات
بے زبان جانور کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ آزاد کشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں پیش آیا جہاں گائے چرتی ہوئی کھیت میں جاگھسی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن لڑنا جانتے ہیں :ناصر حسین شاہ
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق گائے کے کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان غصے میں آگئے اور جاندار پر کلہاڑی سے وار کیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کٹ گئی اور وہ بری طرح زخمی بھی ہوئی۔
زخمی گائے کی حالت
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی گائے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔








