بگ بیش لیگ، آخری گیند پر سنگل نہ لینے پر بابر اعظم سٹیو سمتھ سے ناراض ہو گئے

پاکستانی سٹار بابر اعظم کا ناخوش لمحہ

ڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی سٹار بابر اعظم اوور کی آخری گیند پر ساتھی بیٹر سٹیو سمتھ کے سنگل لینے سے انکار پر ناخوش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف

اننگز کے دوران واقعہ

جمعہ کو بگ بیش لیگ میں بابر اعظم اس وقت واضح طور پر ناخوش نظر آئے جب ان کے ساتھی کھلاڑی سٹیو سمتھ نے سڈنی تھنڈر کے خلاف بیٹنگ کے دوران اوور کی آخری گیند پر بابر کے شاٹ پر سنگل لینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی

سوشل میڈیا پر ویڈیو کی جھلک

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر بابر نے اسٹروک کھیلا لیکن سمتھ نے سنگل لینے سے انکار کیا تاکہ اگلے اوور میں وہ بولر کا سامنا کرسکیں۔

بابر اعظم 11 ویں اوور میں مسلسل 3 ڈاٹ بالز کھیل چکے تھے اور آخری گیند پرسنگل لے کر اگلے اوور میں دوبارہ اسٹرائیک لینے کے خواہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کر رہا ہے تو کوئی سیاسی شعبدہ بازی : عظمیٰ بخاری

بابر کی مایوسی

تاہم سمتھ کی جانب سے سنگل رن لینے کے انکار پر بابر نے مایوسی کا اظہار کیا۔ البتہ سٹیو سمتھ نے اگلے اوور میں 4 چھکے اور چوکے کی مدد سے اوور میں 32 رنز بٹورے۔

سمتھ نے 42 گیندوں پر برق رفتار 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ یوں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈرز کا 190 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

ماضی کی یادیں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو دوران بیٹنگ میدان سے باہر بلا لیا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...