ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ، ٹماٹر، گندم اور آٹے سمیت 13 اشیاء مہنگی
مہنگائی کی تازہ رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.25 فیصد بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی نامزدگی نے نیا تنازہ کھڑا کر دیا، کیا عمران خان نے اپنے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
سالانہ شرح میں اضافہ
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے، سہیل آفریدی
مہنگائی میں اضافہ اور کمی
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء مہنگی اور 13 سستی ہو گئیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 18 روپے فی کلو، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 76.78 روپے، انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 240.59 روپے مہنگا ہوا۔
مہنگائی کی مختلف اشیاء
ادارہ شماریات کے مطابق جلانے کی لکڑی، چینی، بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ آلو اور پیاز فی کلو 3 روپے، چکن فی کلو 7.44 روپے تک سستا ہوا، نمک، گڑ، چاول، دال ماش مسور بھی سستی ہوئی۔








