قومی اسمبلی کی نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، سیڈترمیمی بل 2024کی منظوری
نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کمیٹی کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کمیٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے چیئرمین اور ممبران کیلئے متعلقہ شعبے میں ایم ایس سی اور 10 سالہ تجربہ مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
جعلی بیجوں کی روک تھام
سما ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی کہ جعلی بیج بیچنے کا جرم ناقابل ضمانت ہونا چاہئے، قید کی سزا کے ساتھ 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی رکھا جائے۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ جعلی ادویات محکمے کی ملی بھگت کے بغیر فروخت نہیں ہو سکتی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ اتھارٹی بنانے کا مقصد کسان کو بہترین بیج کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ جعلی بیج بیچنے والوں کیلئے سخت سزائیں ہونی چاہئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کاشتکار کو فصل تیار ہونے پر پتہ چلتا ہے کہ بیج تو جعلی تھا۔
قوانین کی تفصیلات
کمیٹی نے چئیرمین اور ممبران کیلئے متعلقہ شعبے میں ایم ایس سی اور 10 سالہ تجربہ مقرر کر دیا۔ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جعلی بیج بنانے والی کمپنی کو جرمانہ اور قید کی سزا دی جا سکے گی۔ جرم ثابت ہونے پر 5 سے 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا، اور 3 ماہ سے 7 سال ناقابل ضمانت قید کی سزا ہوگی۔ سیڈ اتھارٹی زرعی بیجوں کے معیار، تصدیق کو یقینی بنائے گی۔