پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری
نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ نئے اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علی ایمبرائڈری ملز پنجاب جونیئر ٹینس، اسد اور ابو بکر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے
سنگل شفٹ سکولوں کے اوقات
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات 10 بجے سے 2 بج کر 15 منٹ تک ہوں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز یہ اوقات 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، تیار ہو جائیں! پاک ویلز آٹو شو آرہا ہے!
ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات
ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ کا وقت 10 بجے سے 2 بجے تک ہو گا، جبکہ آفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔
اساتذہ کے اوقات اور تربیتی سرگرمیاں
اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات میں توسیع کی گئی ہے، جس میں تیاری اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اساتذہ کو سی پی ڈی، تربیت اور نصابی سرگرمیوں کا پابند کیا گیا ہے۔ متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) کو اساتذہ کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔








