بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں ایکس پر پابندی ختم

برازیل کی سپریم کورٹ کا فیصلہ
برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدید لہر، بجلی کی سپلائی معطل نہ ہو، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: سی ای او لیسکو
پابندی کا خاتمہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ میں ایکس کی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا؟ ویڈیو تجزیہ
جرمانے کا سبب
رپورٹ کے مطابق ایکس پر پابندی ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایکس کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ
ایلون مسک کا ردعمل
واضح رہے کہ برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لئے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔
سروسز کی بندش
بعد ازاں برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈرا موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو حکم جاری کیا تھا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔