بھارت میں جمی جھیل کی سیر کو آنے والے 3 سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے
سیاحوں کا برف سے جمی جھیل کی سیر
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برف سے جمی جھیل کی سیر کو آئے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانیاں: کنسٹرکشن مشین کی تھرتھراہٹ کو زلزلہ سمجھ کو طالبات دوسری منزل سے کود پڑیں، متعدد زخمی
واقعہ کا مقام
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں پیش آیا، جہاں ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل دوستوں کا گروپ سیلا جھیل کی سیر کو آیا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں:ملیحہ لودھی
جھیل کی بلندی
یہ جھیل تووانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13 ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار میموریل ٹینس میں اعصام/مزمل، عقیل/شعیب کو اپ سیٹ شکست، مہک خواتین سنگلز سے باہر
سیاحوں کی ڈوبنے کا واقعہ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے بیچ میں پہنچا تو برف ٹوٹ گئی اور وہ ڈوب گیا، جسے بچانے کیلئے مزید 2 سیاح گئے اور وہ بھی ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 15 دسمبر کو یوم شہدا منانے کا اعلان
ریسکیو آپریشن
واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، آرمیر کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا۔
لاش اور تلاش کا عمل
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیاح تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔








