سردی کے باعث درجنوں بچے نمونیہ کا شکار، ملتان میں 24 گھنٹوں کے دوران 48 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق
نمونیہ کی صورتحال
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں میں 48 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی۔ بچوں کے ہسپتال چلڈرن ہسپتال میں 27 بچوں نمونیہ کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: صحیح معنوں میں انصاف اس وقت مکمل ہو گا جب 9 مئی کےماسٹر مائنڈ کو سزا ملے گی ‘ پاک فوج کا اعلان
ہسپتالوں کی تفصیلات
سٹی 42 کے مطابق نشتر ہسپتال 13، شہباز شریف ہسپتال 5، ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 3 بچے نمونیہ کا شکار ہوکر پہنچے۔ ملتان کے پرائیویٹ ہسپتال، کلینکس بھی نمونیہ کے شکار مریض بچوں سے بھر گئے۔
ڈاکٹرز کی ہدایات
ڈاکٹرز کا والدین کو بچوں کو موسم کی شدت سے بچانے اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔








