لاہور میں ایک گھر سے کئی روز پرانی 3 لاشیں برآمد
تلاشی کے دوران لاشیں برآمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ کے علاقے میں ایک گھر سے بوسیدہ تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وارداتوں کے بعد خیبرپختونخوا میں چوری شدہ سامان بیچنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
لاشوں کی شناخت
پولیس کے مطابق سینٹرل پارک سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت 65 سالہ نعمان اختر، 35 سالہ کامران، اور 30 سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں لاشوں میں دو بیٹے اور ایک باپ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتارہی ہے کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکارہہی ہے: نصرت جاوید کا دعویٰ
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ
دوسری جانب پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تینوں لاشیں 20 دن سے پرانی ہیں۔
محلے داروں کی آراء
علاوہ ازیں محلے داروں کا کہنا تھا کہ مرنے والے تینوں افراد کئی دنوں سے نظر نہیں آرہے تھے اور گھر بھی بند تھا۔ پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔








