جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
نکاح کی تقریب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ لاہور کی نجی سوسائٹی میں نکاح کی پروقار تقریب ہوئی، حق مہر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے طے پایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے تین بڑے ایئر پورٹس بند کر دیئے گئے
تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
مریم نواز بہو لے کر جاتی امرا پہنچ گئیں۔ دلہے کی گاڑی میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف آ گے بیٹھے۔ شادی کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، حسن نواز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی اور شادی کی مبارک باد دی۔ بارات کے شادی ہال پہنچنے پر شیخ روحیل اصغر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
ولیمے کی تقریب
ولیمے کی تقریب 18 جنوری کو جاتی امرا میں ہوگی، جس میں آٹھ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جنید صفدر کی شادی کیلیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جنید صفدر کی شادی روحیل اصغر کی پوتی سے ہوئی ہے، گزشتہ شب جاتی امرا میں مہندی کی تقریب ہوئی تھی۔







