لاہور میں بلاول بھٹو کو ہرایا گیا، عطا ءتارڑ جیت ہی نہیں سکتے تھے: اعتزاز احسن بول پڑے
بلاول بھٹو کو لاہور میں ہزیمت کا سامنا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں بلاول بھٹو کو ہرایا گیا، عطا تارڑ جیت ہی نہیں سکتے تھے، اعتزاز احسن بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا
اعتزاز احسن کی رائے
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میں کوئی تو ایسی بات ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے ہیں۔ انتخابات میں لاہور میں بلاول بھٹو کو ہرایا گیا، عطا تارڑ جیت ہی نہیں سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ متاثرین کیس؛ حکومت رقم دے دیتی تو لوگ اب تک خود گھر بنا چکے ہوتے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
لاہور پیپلز پارٹی کا قلعہ
جنگ کے مطابق، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ لاہور پیپلز پارٹی کی جان ہے، اگر لاہور سے بلاول ہار جائیں تو میں نہیں مانتا۔ پہلے یہ ہوتا رہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے۔ ان انتخابات کو میں الیکشن نہیں مان سکتا، بلاول بھٹو کو ہرایا گیا، عطا تارڑ جیت ہی نہیں سکتے تھے۔
زرداری کی خاصیت
پی پی رہنما نے مزید یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری میں کوئی تو ایسی بات ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے ہیں۔








