ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کو غیر ملکی مداخلت کا مرتکب قرار دیدیا
بارش اور برفباری کا امکان
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
پنجاب کے شہر
مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلیات، چترال، دیر، سوات اور کالام میں شدید برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
بلوچستان کی صورتحال
بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو گا، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
ہوا اور درجہ حرارت
21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان ہے، شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، ژوب، ہرنائی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔ خضدار، پنجگور، کیچ، گوادر اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریا کنارے 10 طاقتور شخصیات کے ریزورٹ بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں: مصدق ملک
گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کی پیشگوئی
19 جنوری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ستھ بارش جبکہ ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک
مری اور گلیات میں موسمی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
مختلف ڈویژنزمیں بارش کی پیشگوئی
پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔








