لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
خاتون کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر اقبال چوہدری: سرکاری سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے سائنسدان جن کے نام پر چین میں تحقیقاتی مرکز قائم کیا گیا
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق شادی پورہ کی رہائشی ثوبیہ کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، آج جھگڑا ہونے پر ثوبیہ نے دلبراشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔
تعزیت اور ضروری کارروائیاں
لاہور پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے نعش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔








