پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ، ذرائع

پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی نے آکشن ڈرافٹ اور ری ٹینشن کے معاملات پر بحث کے بعد پلئیرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 18: مخصوص عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں، الیکشن کمیشن

اجلاس کی تفصیلات

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتہ میں لندن پہنچیں گی

حتمی منظوری

ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس طلب کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بونڈی بیچ حملے کی تحقیقات کیلیے اہم اعلان کر دیا

فرنچائزز کی رائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل چیمپئین لاہور قلندرز نے پلئیرز آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور حیدر آباد نے بھی آکشن کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ پشاور زلمی اور سیالکوٹ نے ڈرا آکشن کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

ری ٹینشن کے فیصلے

پانچ پرانی فرنچائزز نے چار ری ٹینشن پر اتفاق کیا، ان میں ایک برانڈ ایمبیسڈر ہو گا۔ ہر کٹیگری میں ایک ایک پلئیر کو نچلی کٹیگری میں لا کر برانڈ ایمبیسڈر بنایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنا ہو کر رہا تمام تر دعوؤں کے باوجود ہزاروں مظاہرین لاٹھی، گولی اور آنسو گیس کے شیلوں کی بارش کا مقابلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچ گئے۔

نئی فرنچائزز کی حکمت عملی

ذرائع کے مطابق، نئی فرنچائزز باقی پلئیرز پول سے اسی طرح کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ دو نئی فرنچائزز نے زیرو ری ٹینشن پر زور دیا، جبکہ باقی پلئیرز پول کا آکشن ہوگا اور فرنچائزز کھلاڑی آکشن میں اٹھائیں گی۔

اگلا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آکشن اور ری ٹینشن کا فارمولا چیئرمین محسن نقوی کو بھجوایا جائے گا اور اگلے ایک دو روز میں اس کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...