گووندا اور میرے درمیان طلاق نہیں ہوئی، ہم اب بھی ساتھ رہتے ہیں، سنیتا آہوجا
گووندا کی اہلیہ کا انٹرویو
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ازدواجی مسائل اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا
طلاق کی خبروں کی تردید
ایک پوڈکاسٹ میں سنیتا آہوجا نے گووندا سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان نہ طلاق ہوئی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے، دونوں اب بھی ساتھ رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی بچے آزمائش نہیں نعمت ہیں معاشرے کو امتیازی سلوک ختم کرنا چاہیے:وزیراعلیٰ مریم نواز
بے وفائی کی صورت میں سخت موقف
سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کے معاملات کو نظرانداز نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا رشتہ مضبوط ہے تاہم اگر بے وفائی ثابت ہوئی تو وہ معاف نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
خاندانی ذمہ داریاں اور بچوں کا مستقبل
گفتگو کے دوران انہوں نے شوخ انداز میں خاندانی ذمہ داریوں اور بچوں کے مستقبل پر بھی بات کی اور بیٹے کے لیے خاطرخواہ کردار ادا نہ کرنے پر گووندا پر ناراضی ظاہر کی۔
شادی کی تفصیلات
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے، ٹینا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔








