تمام تر ہمدردیاں آگ متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کا گل پلازہ سانحہ پر اظہار افسوس
آتشزدگی کا واقعہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب، ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ
مؤتمر احساں و ہمدردی
وزیر داخلہ نے پلازے میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
دکھ اور غم میں شمولیت
محسن نقوی نے کہا ہے کہ آگ لگنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام تر ہمدردیاں آگ متاثرین کے ساتھ ہیں۔








