ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہسپتال میں گلبدین حکمت یار کی عیادت کے بعد ’’ایکس‘‘ پر پیغام تصویر کیساتھ شیئر کر دیا۔
وزیراعظم انور ابراہیم کی عیادت
کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہسپتال میں گلبدین حکمت یار کی عیادت کے بعد ’’ایکس‘‘ پر پیغام تصویر کے ساتھ شیئر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا، کیا خصوصیات ہیں؟ جانیے
گلبدین حکمت یار کی حالت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اپنے ملک میں زیر علاج افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مفتی کفایت اللّٰہ دوران علاج دم توڑ گئے
وزیراعظم کی عیادت کی تفصیلات
گزشتہ دنوں گلبدین حکمت یار علاج کیلئے ملائیشیا پہنچے تھے اور اب ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔
دعاؤں کا پیغام
وزیراعظم انور ابراہیم نے گلبدین حکمت یار کی ہسپتال کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا فرمائے اور ان کے تمام طبی معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔‘‘
Sempat menziarahi sahabat lama yang juga bekas Perdana Menteri Afghanistan, Gulbuddin Hekmatyar, yang kini sedang menerima rawatan kesihatan di Malaysia.
Mendoakan agar beliau dikurniakan kesembuhan dan keafiatan berterusan, selain dipermudahkan segala urusan perubatan.… pic.twitter.com/atyT6zToB6
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) January 17, 2026








