کراچی: گل پلازہ کی آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا، کولنگ شروع، 11 افراد جاں بحق، 60 سے زائد لاپتہ

کراچی میں گل پلازہ شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقعہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ قائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے۔ فائر فائٹرز کو متاثرہ عمارت سے مزید ایک بچے سمیت چار افراد کے اعضاء ملے ہیں، جس کے بعد ایک فائر فائٹر سمیت ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 60 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دیدی

فائر فائٹنگ کی صورتحال

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے بتایا کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، اور اس وقت کولنگ کا عمل چل رہا ہے، محدود پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد

فائر بریگیڈ کی مشكلات

گل پلازہ کی عقبی سائیڈ پر فائر بریگیڈ کی تمام گاڑیوں نے کام بند کر دیا، کیونکہ آتشزدگی کے دوران عمارت سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ ہے، اسی لیے فائر فائٹنگ روک دی گئی ہے، صرف ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پانی بند کیا تو جنگ ہوگی، وہ جنگ آخری ہوگی: پیر پگارا

معلومات کی تلاش

قبل ازیں گل پلازہ کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے باعث ملبے تلے سے رات گئے ایک شخص کی لاش کو چھیپا حکام نے نکال لیا جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے، جبکہ دوسری لاش ٹکڑوں کی صورت میں برآمد ہوئی جسے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعود بن نعمان کی جرمنی میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، پریس کونسلر حنا ملک بھی موجود تھیں۔

پولیس کی کوششیں

59 افراد کے لواحقین نے رابطہ کیا: پولیس

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے 59 افراد کی مسنگ پر مختلف لوگوں سے رابطہ کیا اور تمام افراد کے ان کی فیملیز سے موبائل نمبر حاصل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 26 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کے پاس ملی، مزید افراد کی لوکیشن کی سکرونٹی کررہے ہیں اور پولیس موبائل نمبرز پر مزید کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی

طبی امداد کی فراہمی

طبی حکام کے مطابق دھوئیں سے حالت غیر ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، دو فائر فائٹرز ارشاد اور بلال زخمی ہوئے جو پی این ایس شفا میں زیر علاج ہیں، مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 13 برنس سینٹر، 15 اس کے ٹراما سینٹر میں اور دو جناح ہسپتال لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آباؤ اجداد کے ہمراہ 1947ء میں اِس ارض مقدس میں آ کر سجدہ ریز ہوئے، قربانیوں کی داستانیں نشان راہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں

ایدھی فاؤنڈیشن کا بیان

55 سے زائد افراد کیلئے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا: فیصل ایدھی

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ عمارت میں 55 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کے ورثاء نے ہم سے رابطہ کیا ہے، فائرفائٹر اپنی جانوں کی قربانی دے کر آگ بجھانے اور لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور عمارت سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے فون پر بات اور میڈیکل چیک اپ کی درخواستیں منظور

جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کاشف ولد یونس (40 سال)، فراز ولد ابرار (55 سال)، محمد عامر (30 سال)، فرقان ولد شوکت علی (25 سال) سمیت 5 دیگر افراد شامل ہیں جن کی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

زخمی اور متاثرہ افراد میں حسیب ولد وسیم (25 سال)، وسیم ولد سلیم (20 سال)، دانیال ولد سراج (20 سال)، صادق ولد نامعلوم (35 سال) اور دیگر شامل ہیں۔ تاحال 59 افراد لاپتا ہیں، ناموں کی فہرست سامنے آگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بیان

تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور کہا کہ یہاں تقریباً ایک ہزار سے زائد دکانیں تھیں، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوئی۔ کوشش کریں گے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، تاجروں کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...