پنڈی: ہولی فیملی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
واقعہ کا خلاصہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہولی فیملی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی دفعہ بھاپ کے انجن اور گاڑی کو دیکھا، خوفزدہ ہو گیا کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر بھاگ کھڑا ہوا، کافی دور جا کر شتر مرغ کی طرح سر جھکا کر ریت پر بیٹھ گیا
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان محمد وقار اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لایا تھا اور واپسی پر ہسپتال کی پارکنگ میں تنازع پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پولیس نے غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ناکام بنا دی
تشدد کے نتائج
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے وقار کو مُکے اور لاتیں ماریں جس کے بعد وہ تشدد کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
وقت اور جگہ
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا۔








