پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا
پاکستان سپر لیگ میں انتظامی تبدیلیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
آکشن کا نیا نظام
ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن سے ہوگی۔ آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تجارتی معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں: عطا تارڑ
نئی تبدیلیاں اور قوانین
نئے ایڈیشن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔ آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل 4 کھلاڑی ریٹین کرسکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے شواہد نہیں ملے جن سے لگے کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہو: ڈی آئی جی ساوتھ
نئی ٹیموں کے لیے مواقع
نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا
ڈائریکٹ سائننگ کے قواعد
ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آغاز
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، اس سیزن کے کچھ میچز کا انعقاد پہلی بار اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔








