دبئی میں مقیم پاکستانی حبیب عقیل ظہیر نے پاور لفٹنگ میں متعدد گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کر دیا

حبیب عقیل ظہیر: ایک ستارہ جو والہانہ حب وطن سے جیتتا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) - دبئی میں مقیم حبیب عقیل ظہیر کا تعلق گوجرانوالہ پاکستان سے ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال 2025 میں ویٹ لفٹنگ میں دس گولڈ میڈلز حاصل کئے، جبکہ 2026 کا آغاز ہوتے ہی تین مزید گولڈ میڈلز حاصل کر کے پوری دنیا میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ حبیب نے سال 2000 میں گوجرانوالہ کے ورلڈ جم سے استاد فیض رسول کی نگرانی میں باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا اور دو سال قبل دبئی میں پاور لفٹنگ شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدگی: برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفر کی ہدایات جاری کر دی

بین الاقوامی کامیابیاں

پاور ویٹ لفٹنگ کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں حبیب عقیل ظہیر نے بھارت، روس، آسٹریلیا، برطانیہ، سری لنکا اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو ہرا کر دنیا کو حیران کر دیا۔ دوبئی پولیس سمیت یو اے ای کے دیگر اداروں نے بھی انہیں تعریفی اسناد اور گولڈ میڈل سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ارب پتی دبئی، لندن اور نیویارک میں جائیدادیں کیوں خرید رہے ہیں؟

حکومتی سرپرستی کا فقدان

حبیب عقیل ظہیر نے بتایا کہ ان کی پاور ویٹ لفٹنگ میں کامیابیاں ان کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ اس میں کوئی سرکاری سرپرستی شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ان کو باڈی بلڈنگ میں نام کمانے کے باوجود سرکاری حلقوں کی طرف سے کوئی حمایت یا پذیرائی نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا وار: صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غرور دفن کردیا، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

عزم و حوصلہ

44 سالہ حبیب عقیل ظہیر دبئی کی ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں، اور بے شمار ذمہ داریوں اور محدود وسائل کے باوجود ان کا حوصلہ بلند اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے ورلڈ ایشیا چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر ثابت کر دیا کہ اگر نیت سچی ہو تو عمر، حالات اور فاصلے معنی نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کرلی

قوم کی خدمت کا عہد

یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں، بلکہ ہر اس پاکستانی کی جیت ہے جو پردیس میں رہ کر بھی وطن کا نام فخر سے روشن کرتا ہے۔ حبیب عقیل نے کہا کہ وہ اپنے تمام گولڈ میڈلز پاکستان کے نام کرتے ہیں کیونکہ وہ صرف پاکستان کو دنیا بھر میں بلند کرنے کے لئے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے خواست کی کہ حکومتِ پاکستان سے عقیل حبیب جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ چراغ مزید روشن ہوں۔

شکریہ اور تعاون

انہوں نے ہمّت افزائی اور تعاون کرنے پر راشد عباسی، عمران بٹ، مسٹر آصف اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...