اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے ریسیپشن کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
حلف برداری کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجند پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سندھ نے بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
تقریب میں شرکاء
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز تقریب میں شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ججز کی تعیناتی کا پس منظر
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ تینوں ججز نے مستقل تعیناتی سے قبل ایک سال بطور ایڈہاک جج کام کیا۔








