سابق ایم این اے مولانا محمد یوسف انتقال کرگئے
مولانا محمد یوسف کا انتقال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یوآئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد یوسف انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نام سے تبدیل، یہ سب کیسے ہوا ؟ جانیے
علاج کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا محمد یوسف چند دنوں سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب کے ہر شہر کے لیے بیوٹیفیکیشن پلان تیار، فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر
نماز جنازہ کی معلومات
مولانا قاری محمد یوسف کی نماز جنازہ 3 بجے جامعہ اشاعت الاسلام بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔
سیاسی کیرئر
قاری محمد یوسف 2 بار جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ مولانا محمد یوسف 2002ء اور 2013ء کے الیکشن میں بٹگرام سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، مولانا قاری محمد یوسف دارالعلوم اشاعت الاسلام کے مہتمم بھی تھے。








