سمندر پار پاکستانی مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی اہم ہیں، چوہدری طارق سبحانی

چوہدری طارق سبحانی کا بیان

جدہ (محمد اکرم اسد) رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ریونیو پنجاب چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی اہم ہیں اور حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی جائیدادوں اور دیگر سرکاری امور میں درپیش مسائل سے نجات دلائی جائے تاکہ وہ یکسو ہو کر اپنی ملازمتوں اور ذمہ داریوں پر توجہ دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا

عشائیے کا انعقاد

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے۔ اس عشائیے میں جدہ میں موجود تمام سیاسی، سماجی اور کمیونٹی فورمز کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں نچلے اور تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے: وزیرخزانہ

لینڈ ریکارڈ کی جدید پیشرفت

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اپنے محکمے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کو مکمل طور پر آن لائن کیا جا رہا ہے، برطانیہ میں قائم کیے گئے خصوصی ڈیسک کی طرز پر دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی، باوقار قیادت اور کامیاب یورپی سفارت کاری کی مثال

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کردار

چوہدری طارق سبحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا مجموعی ماحول تبدیل کر دیا ہے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ مخالفت کرنا اپوزیشن کا حق ہے، مگر تمام تر مخالفت کے باوجود آخرکار مخالفین بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ پنجاب میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور واقعی کام ہو رہا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چچا سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے بھی زیادہ کام کیا ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی دیکھ کر سیاسی مخالفین اس فکر میں مبتلا ہیں کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پنجاب میں کیسے شکست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ زیادتی کروانے والا شوہر: ‘میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا زیادتی کروایا’

میزبان چوہدری محمد اکرم کی تعریف

چوہدری طارق سبحانی نے میزبان چوہدری محمد اکرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے استاد بھی ہیں اور بھائی بھی، اور انہوں نے سیاست کے بہت سے رموز انہی سے سیکھے ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ چوہدری اکرم نے انہیں جدہ میں پاکستانیوں کے اس خوبصورت گلدستے میں مدعو کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک چھت تلے جمع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

سابق مشیروں اور دیگر مقررین کا کردار

عشائیے سے خطاب کرنے والوں میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر تصور چوہدری، کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم سردار وقاص عنایت اللہ خان، ویلفیئر فورم کے شریف زمان، جموں و کشمیر اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین انجینئر عارف مغل، صدر رابطہ کمیٹی راجہ محمد ریاض، مسلم کانفرنس کے صدر سردار اشفاق اور جنرل سیکریٹری پاکستان قومی یکجہتی فورم چوہدری ظہیر احمد شامل تھے۔ تمام مقررین نے چوہدری طارق سبحانی کو جدہ آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا اپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آؤٹ

میزبان کی شکرگزاری

تقریب سے قبل میزبان اور چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وڑائچ خاندان سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کیا اور سبحانی خاندان کی خدمات پر خصوصی روشنی ڈالی۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں کی فہرست

اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق، سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں، نائب صدر چوہدری فاروق انجم، سیکریٹری اطلاعات چوہدری احسان الٰہی گجر، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری، صدر ٹریڈ ونگ علی خورشید ملک، چوہدری اقبال گجر، چوہدری مرتضیٰ گجر، رانا شہباز، ملک کاشف، چوہدری طیب گجر، حاجی صدیق، امتیاز قریشی، یارانِ جدہ کے اراکین اور صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...