سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کردیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اقدام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کے قتل کے سنگین نتائج ہوں گے، آیت اللہ سیستانی اور حزب اللہ کا انتباہ
سماعت کا پس منظر
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کیے جانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر قانونی پتنگ بازی پر نوٹس، انتظامیہ کو فوری اور سخت ایکشن کا حکم جاری
بیرسٹر علی طاہر کا بیان
دوران سماعت بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کردیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد وہ کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔








