انڈر ۱۹ ورلڈکپ: پاکستان کا سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
میچ کی تفصیلات
ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدگی: برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفر کی ہدایات جاری کر دی
ٹاس کی صورتحال
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے ہیڈ کوچ کی جانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا
سکاٹش کپتان کا بیان
سکاٹش کپتان تھامس نائٹ کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اگر ہم ابتدائی ایک گھنٹہ احتیاط سے گزار لیں تو اس پچ پر رنز بنائے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔
پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں
پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد شایان اور عمر زیب کی جگہ علی حسن بلوچ اور محمد صیام کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر میچز کی صورتحال
آج کھیلے جانے والے دوسرے میچز میں سری لنکا اور آئرلینڈ اور جنوبی افریقا اور تنزانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
سری لنکا نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تنزانیہ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے。








