سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
سندھ حکومت کا امدادی اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر تاریخ رقم کر دی
مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز
آگ لگنے کا واقعہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آگ بہت بڑا واقعہ ہے، فائر فائٹر اور ریسکیو کا عملہ تین جگہوں سے اندر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلم شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے کر زخمی کردیا تھا : ثمینہ پیرزادہ
لاپتہ افراد کی تعداد
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے، سانحہ گل پلازہ میں 65 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے کہ لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
تحقیقات کا آغاز
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے گی، اور لاہور کی فرانزک لیب کی مدد بھی لی جائے گی۔ غلطیوں کو درست کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی، اور جن کی غلطی ہوگی، انہیں سزائیں دی جائیں گی۔
فائر آڈٹ کی رپورٹ
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 2024 میں 145 عمارتوں کا فائر آڈٹ ہوا تھا۔








