فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم خان
گورنر پنجاب کا تعریف کا اظہار
لندن (آئی این پی) گورنر پنجاب سردار سلیم خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں۔ لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے کچھ کرسکیں، مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ، 21 سال سے زائد عمر کے افراد کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر
عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ جیتنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ ساری دنیا ہماری بات سن رہی ہے۔ ہمارے صدر اور وزیراعظم کو امریکی حکمرانوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کیلئے پیسے دینے پڑتے تھے، لیکن پہلی بار ہوا کہ امریکی صدر خود پاکستانی قیادت کو مدعو کررہے ہیں۔ پاکستان جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، بھارت ہمیشہ جنگ مسلط کرتا ہے۔
سیاست میں نئی تبدیلیاں
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی، پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے انکار کے بعد ن لیگ سے اتحاد کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے پی کو پنجاب اور سندھ میں عزت ملی، لیکن انہوں نے اس کا پاس نہیں کیا۔








