قومی پولیو مہم کب سے شروع ہوگی، تاریخ کا اعلان ہوگیا
قومی پولیو مہم کی آمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے 159 اضلاع میں 2 تا 8 فروری قومی پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فجر شیخ پیا دیس سدھار گئیں
پولیو مہم کی اہم تفصیلات
نیشنل ای او سی کے مطابق 2 تا 8 فروری 2026 کی پہلی پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سے بخارا: افغان سلطنت کی خواتین سکالرز کی زندگیاں – خصوصی نشست ابو ظہبی پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام
ورکرز کی ذمہ داریاں
2 تا 8 فروری 2026 کی پہلی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر میں کام کرنے والی 24 سالہ لڑکی پر اسرار طور پر جاں بحق، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت
پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
مزید معلومات
علاوہ ازیں پولیو مہم سے متعلق معلومات کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔








